سماج وادی پارٹی نوئیڈا کے ضلع ترجمان کنور بلال برنی نے کہا کہ جس طرح اترپردیش کی سنہری ترقی کی کہانی لکھنے والے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے والے پہلے وزیر اعلیٰ بن گئے تھے، اسی طرح ریاست کے عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت مہیا کرنے والے پہلے وزیراعلیٰ بھی اکھلیش یادو ہی ہوں گے۔
'اکھلیش یادو300یونٹ بجلی مفت مہیا کریں گے' - اترپردیش کی خبریں
کنور بلال برنی نے کہا کہ اکھلیش یادو حکومت نے ماضی میں اپنے منشور کے مطابق تمام وعدے پورے کیے تھے۔بی جے پی کا منشور محض انتخابی جملہ ہوتا ہے۔ ایس پی اپنے منشور کو ریاست کا مستقبل سمجھتی ہے۔ اور اس پر عمل درآمد کرتی ہے۔

بی جے پی کے حکمرانی میں کورونا وبائی بیماری کی وجہ سے سیکڑوں افراد کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا اور مہنگائی عروج پر ہونے کی وجہ سے متوسط طبقے کے لوگوں پر معاشی وزن بڑھتا جارہا ہے۔ اکھلیش یادو کے وزیر اعلی بننے کے بعد 300 یونٹ بجلی مفت دینے سے متوسط طبقے کے لوگوں کو ہر مہینے براہ راست مالی فوائد حاصل ہوں گے۔