اترپردیش کے مرادآباد کے ایک ہوٹل میں دو روزہ سماج وادی پارٹی کا کیمپ چل رہا ہے۔ اس سلسلے میں سماج وادی پارٹی کے صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو دو دن کے دورے پر مرادآباد آئے ہوئے ہیں۔ اکھلیش یادو کل مرادآباد پہنچے اور سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن اور رکن اسمبلی حلقہ بلاری محمد فہیم عرفان کے ساتھ ہی کئی سینیئر لیڈروں کے گھر گئے۔
مرادآباد: اکھلیش یادو کی پریس کانفرنس میں ہنگامہ
ریاست اترپردیش کے مراد آباد میں اکھلیش یادو کے سکیورٹی گارڈز اور صحافیوں کے درمیان دھکامکی ہوئی اور اس کے بعد مبینہ طور پر سکیورٹی گارڈز نے صحافیوں کے ساتھ مار پیٹ کی۔
اس کے بعد اکھلیش یادو نے مرادآباد کے ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس کر صحافیوں سے بات چیت کی۔ پریس کانفرنس کے دوران اکھلیش یادو نے صحافیوں کے سوالوں پر بھڑکتے ہوئے کہا کہ کبھی کچھ سوال بی جے پی والوں سے بھی معلوم کر لیا کرو۔
اسی دوران صحافیوں اور اکھلیش یادو کے سکیورٹی گارڈز کے بیچ دھکّا مکّی شروع ہو گئی اور ایک ٹی وی چینل کا صحافی نیچے گر گیا جس کی وجہ سے صحافی کی ٹانگ میں چوٹ آئی ہے۔ الزام ہے کہ صحافیوں کو اکھلیش یادو کے سکیورٹی گارڈز نے دھکّا دے کر زمین پر گرا یا۔