اٹاوہ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ سال 2024 میں اقتدار میں آئی بی جے پی سال 2024 میں وداع ہوجائے گی۔
ممبئی میں انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں شرکت کے لئے جانے سے پہلے اپنے آبائی گاؤں سیفئی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایس پی سربراہ نے جمعرات کو کہا کہ سال 2014 میں جس طرح بی جے پی اقتدار میں آئی تھی سال 2024 میں ٹھیک اسی طرح اقتدار سے بے دخل ہوجائے گی۔آج ملک کے جو حالات ہوگئے ہیں اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بی جے پی سال 2024 میں اقتدار سے ہر حال میں باہر ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں پر 80لوک سبھا کی سیٹیں ہیں۔ بی جے پی نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ عوام ہی بی جے ی کو سال 2024 میں اقتدار سے باہر کریں گے۔ ممبئی میں ہونے والی میٹنگ کے سلسلے میں کہا کہ لگاتار'انڈیا'اتحاد کی میٹنگ ہورہی ہے۔ پہلی میٹنگ پٹنہ پھر بنگلورو میں ہوئی اور آج سے ممبئی میں یہ میٹنگ ہونے جارہی ہے۔ پورے ملک کی عوام کو بھروسہ ہے۔ یہ اتحاد تیار ہوگا۔ بی جے پی ملک سے باہر جائے گی۔ ان کی حکومت نے دھوکہ دیا ہے۔