اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 میں بی جے پی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر 273 سیٹوں پر جیت درج کی۔ BJP government Again in Uttar Pradesh
وہیں ریاست کی اہم اپوزیشن سماج وادی پارٹی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر 125 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔ SP Total Seats in UP Assembly Election 2022
انتخابی نتائج کے بعد اکھلیش یادو کا ردعمل انتخابی شکست کے بعد سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کا پہلا ردعمل آیا ہے اور انہوں نے ٹوئٹ کر کہا کہ 'ہم نے دکھا دیا ہے کہ بی جے پی کی سیٹوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔ Akhilesh Yadav first reaction after election results
اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، 'ہماری سیٹوں میں ڈھائی گنا اور ووٹ فیصد ڈیڑھ گنا بڑھانے کے لیے اتر پردیش کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ! ہم نے دکھایا ہے کہ بی جے پی کی سیٹوں کو گھٹایا جا سکتا ہے۔ بی جے پی کی سیٹوں میں کمی مسلسل جاری رہے گی۔ تھوڑے دنوں کے بعد بی جے پی کا وہم دور ہو جائے گا۔'
یہ بھی پڑھیں: Muslim Candidates Won in UP Election 2022: اترپردیش انتخابات میں 36 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی
واضح رہے کہ یو پی اسمبلی انتخابات 2022 میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے مین پوری ضلع کی کرہل سیٹ پر مرکزی وزیر اور بی جے پی امیدوار پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کو شکست دی۔