اردو

urdu

ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav Criticizes BJP: اکھیلیش یادو کا بی جے پی پر تنقید

بی جے پی جھوٹ، افواہ، نفرت اور دھوکے کی سیاست سے باز نہیں آرہی ہے۔ سو جھوٹ، سو لیڈر، بار۔ بار بول کر بی جے پی کو سچ کو دفن کرنے کی حکمت عملی پر کام کررہی ہے Akhilesh Yadav Criticizes BJP ۔

اکھیلیش یادو کا بی جے پی پر تنقید
اکھیلیش یادو کا بی جے پی پر تنقید

By

Published : Dec 27, 2021, 10:58 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی کو ہدف تنقید کا نشانہ Akhilesh Yadav Criticizes BJP بناتے ہوئے کہا کہ بار بار جھوٹ بول کر بی جے پی کے لیڈر سچ کو دبانے کی حکمت عملی پر کام کر رہیں۔

اکھلیش نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی جھوٹ، افواہ، نفرت اور دھوکے کی سیاست سے باز نہیں آرہی ہے۔ سو جھوٹ، سو لیڈر، بار۔ بار بول کر بی جے پی کو سچ کو دفن کرنے کی حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔ مرکز سے لے کر ریاست تک ڈبل انجن کی حکومتیں اسی سازشی پالیسی پر چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں بڑھتے اشتعال کی وجہ سے بی جے پی کو بھی اب یہ یقین ہونے لگا ہے کہ وہ چاہے لاکھ غیر اخلاقی ہتھکنڈے اپنا لے ریاست کے اقتدار میں اس کی واپسی کی امید دور دور تک نظر نہیں آرہی ہے۔ بی جے پی کی گھٹیا ذہنیت کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہوسکتی ہے کہ وہ اب اپنے ہی لوگوں کو بھی گمراہ کرنے پر آمادہ ہے۔

مزید پڑھیں:

اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہورہی ہے۔ اس تعمیراتی کام کو روکنے کی طاقت بی جے پی سمیت کسی کے پاس نہیں ہے۔ پھر بھی اس ضمن میں بی جے پی کے بڑے لیڈر بے بنیاد بیان بازیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ ابھی تک بی جے پی حکومت ریاست میں اپنے ایک بھی ترقیاتی کام شمار نہیں کراسکی ہے اس کے لئے وہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے سماج وادی پارٹی Samajwadi Party کے کاموں کو ہی اپنا نام دیتی رہی ہے۔ ایک یونٹ بجلی نہ پیدا کرنے والی بی جے پی حکومت 24گھنٹے بجلی سپلائی کرنے کا بھی ناٹک کررہی ہے جبکہ جگہ جگہ بجلی کٹوتی جاری ہے۔گاؤں میں آٹھ گھنٹوں کی بھی بجلی نہیں مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2022 کے انتخابات UP Assembly Election 2022 میں ریاستی عوام بی جے پی کی نفرت کی سیاست پر پابندی لگائے گی۔ وہ دن بھی جلد آنے والے ہیں جب ووٹنگ کے وقت امیدوار بی جے پی کی عوام مخالف۔ترقی مخالف پالیسیوں اور نیت کی پائی پائی کا حساب لیں گے۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details