اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھاتہ نہ بہی، جو پی ایم کہے وہ صحیح: اکھلیش

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی راج میں کھاتہ نہ بہی، جو پی ایم کہے وہ صحیح' کی طرز پر حکومت چل رہی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو
سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو

By

Published : Jun 6, 2020, 10:39 PM IST

اکھلیش یادو نے جمعہ کے روز کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی مدت کار میں پیش کیا گیا مرکزی بجٹ ہو یا وقت وقت پر راحت پیکج کا اعلان، سب میں تفصیلات غائب رہتی ہیں۔

بی جے پی حکومت کے ذریعہ اعلان 20 لاکھ کروڑ کے 'مہا پیکج' میں کتنا غریب کو ملے گا، کتنا کسان، دہاڑی مزدوروں، مہایر مزدوروں، چھوٹے اور خوردہ تاجر، ٹھیلے، پٹری والے اور دیگر مزدور لوگوں میں تقسیم کرنا ہے، اس بارے میں کوئی انکشاف نہیں کررہا ہے۔ اسے بھی بی جے پی کی دیگر جملے بازی والی یوجناؤں کی گنتی میں کیو نہ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ بھی اپنے لیڈر کے عہدے پیروں کے نشان پر چلتے ہوئے نئے۔ نئے کمیشن تشکیل دینے میں مصروف ہیں۔

پوری ریاست میں کام کی آس میں مزدورں کی آنکھیں پتھرا رہی ہیں لیکن حکومت کا ان کی فکر نہیں ہے۔ اب وزیر اعلیٰ یوگی بتایئے کہ محنت کش کا پیٹ روٹی سے بھرے گا، کمیشن کی میٹنگوں اور ان کے جاری پریس نوٹ سے نہیں۔ مزدوروں کے سامنے گھوپ اندھیرا ہے۔

سابق وزیراعلی نے کہا کہ بی جے پی کو اب تسلیم کر لینا چاہیے کہ اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت کافی برے دور سے گزار رہی ہے۔

لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے، نوٹ بندی، جے ایس ٹی نے کاروبار چوپٹ کردیا۔ مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔ نوکری کم ہورہی ہیں۔ ڈیمانڈ، سپلائی میں کافی فرق ہے، دنیا کی نگاہ میں بھارت کی ساکھ گر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details