اترپردیش کے ضلع متھرا کے نوہجھیل علاقے کے بجانا علاقے میں آج سماجوادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کی مشترکہ کسان مہاپنچایت منعقد کی جائے گی جس میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور راشٹریہ لوک دل کے قومی نائب صدر جینت چودھری کسانوں کی مہاپنچایت کو خطاب کریں گے۔ زرعی قوانین کی مخالفت میں یہ کسان مہاپنچایت منعقد کی گئی ہے۔
بجانا علاقے کے مورکی انٹر کالج میدان میں مہاپنچایت بلائی گئی ہے۔ اس مہاپنچایت میں ہزراوں کی تعداد میں کسانوں کے پہنچنے کی امید ہے۔