اردو

urdu

ETV Bharat / state

Akhilesh Slams Yogi Govt اکھیلیش کا یوگی پر بدعنوانی کا الزام، کہا اب اٹھ رہا ہے پردہ

اکھلیش یادو نے جمعہ کو یہاں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی گھپلہ کی حکومت بن گئی ہے اور اس کے جھوٹ کے کاروبار سے اب پردہ اٹھنے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں میں آیوش کی سیٹوں پر داخلے کے سلسلے میں ایک بڑا ساز باز چلتا رہا اور بی جے پی حکومت انجان بنی رہی۔ نیٹ میں شامل ہوئے بغیر سینکڑوں طلبہ کے داخلے آیوروید،یونانی اور ہومیو پیتھی کالجوں میں کئے گئےakhilesh yadav Alleged UP Govt Over Corruption

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 11, 2022, 9:40 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی)صدر اکھلیش یادو نے جمعہ کو یہاں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) گھپلہ کی حکومت بن گئی ہے اور اس کے جھوٹ کے کاروبار سے اب پردہ اٹھنے لگا ہے۔ اکھلیش یادو نے یہاں جاری بیان کہا کہ نوجوانوں کو روٹی روزگار دینا تو دور تعلیم کے شعبہ میں ان کے لئے دروازے بھی بند کیے جا رہے ہیں۔ آیوش گھپلہ تو محض ایک گنتی ہے۔ پردہ اٹھنے پر نہ جانے کتنے گھپلے سامنے آئیں گے۔ بی جے پی کے ماتھے پر لگے کلنک کے ٹیکے چھپنے والے نہیں۔Akhilesh Yadav On BJP

انہوں نے کہا کہ ریاست میں سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں میں آیوش کی سیٹوں پر داخلے کے سلسلے میں ایک بڑا ساز باز چلتا رہا اور بی جے پی حکومت انجان بنی رہی۔ نیٹ میں شامل ہوئے بغیر سینکڑوں طلبہ کے داخلے آیوروید،یونانی اور ہومیو پیتھی کالجوں میں کئے گئے۔ پورے ریاست میں 891داخلہ میں جعل سازی کے سراغ ملے ہیں۔ کاؤنسلنگ کا ٹھیکہ جس کمپنی کو دیا اس نے دوسری کمپنیوں کو اپنی ذمے داری بانٹ دی۔

ایس پی صدر نے کہا کہ میڈیا خبروں کے سے چوکناحکومت اپنے بچاؤ میں معطل، جانچ اور برخواستگی تک کے بہانے بناکر عوام کو گمراہ کر نے میں لگی ہے جبکہ یہ بات واضح ہے کہ آیور وید کالجوں میں داخلے سے متعلق دھاندلی کے بغیربالائی تحفظ ممکن نہیں ہے۔ جانچ کرنے والے ابھی چھوٹے اہلکاروں کو ہی نشانے پر لے رہے ہیں۔ محکمہ کے بڑے لوگ کھلا گھوم رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت تعلیم کے شعبے کو پوری طرح برباد کر رہی ہے۔اتنے بڑے آیوش گھپلہ کے باوجود آیوروید ڈائریکٹریٹ کے آفیسر کی جانچ سے آنکھ مچولی کا کھیل کھیل رہے ہیں۔وزیر اعلی ان سب سے بے خبر دوسری ریاستوں میں عوام کو گمراہ کرنے میں لگے ہیں۔ انھیں نہ تو اتر پردیش کی فکر ہے اور نہ ہی سرکاری گھپلہ کے شکار نوجوانوں کے مستقبل کی۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت کی لاپرواہی اور جعل سازی کی وجہ سے نوجوان، طالب علموں کا مستقبل تاریک ہو گیا ہے۔ جنھوں نے قانونی ضابطہ سے داخلہ لیا ان کی پڑھائی رک گئی ہے۔ جانچ میں کئی کالجوں کی پہچان بھی اٹکی ہوئی ہے۔ جانچ کے عمل میں کئی مہینوں کا کا وقت برباد ہوگا۔ اس بی جے پی حکومت میں اصول ضابطہ کو ماننا بھی گناہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav Meets Samajwadi Padyatra Team اکھلیش نے سماج وادی پدیاترا کی ٹیم سے ملاقات کی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details