اردو

urdu

ETV Bharat / state

جوہر یونیورسٹی پر بی جے پی انتقامی کارروائی کر رہی ہے: اکھیلیش یادو - اردو نیوز اترپردیش

اترپردیش کے لکھنؤ میں منگل کے روز سماجوادی پاڑتی کے قومی صدر اکھیلیش یادو نے ریاستی حکومت پر جوہر یونیورسٹی پر انتقامی کارروائی کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں دوبارہ سماجوادی پارٹی کی حکومت آنے پر یونیورسٹی پہلے سے اچھی ہو جائے گی۔

akhilesh yadav allegation on bjp for revengeful work in jauhar university
سماجوادی پارٹی کے دفتر پر پریس کانفرنس

By

Published : Jan 19, 2021, 7:09 PM IST

سماجوادی پارٹی کے دفتر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ریاست کی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت انتقامی جذبے کے تحت جوہر یونیورسٹی کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی حکومت دوبارہ آنے پر جوہر یونیورسٹی پہلے سے بھی اچھی بنے گی۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست میں لگاتار سرکاری نوکریاں کم ہو رہی ہیں۔ با صلاحیت نوجوان بے روزگار گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آن لائن تعلیم کے لیے کوئی بھی مناسب انفراسٹرکچر نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت سودیشی کا نعرہ لگا کر غیر ملکی کمپنیوں کو لوٹنے کا موقع دے رہی ہے۔

کسانوں کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کسانوں کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کسانوں کی نہیں بلکہ جھوٹ کی پارٹی ہے۔

ویب سیریز 'تانڈو' پر مقدمے کے سوال پر اکھلیش یادو نے کہا کہ 'تانڈو' کے نام پر ریاستی حکومت تانڈو مچا رہی ہے۔ یوپی کی پولیس ممبئی جا رہی ہے اور ممبئی کی پولیس اترپردیش آرہی ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش خواتین کے خلاف جرائم، بچوں کے خلاف جرائم، فرقہ وارانہ تشدد، فرضی انکاؤنٹر، مقدمے واپس لینے، بےروزگاری، دوسروں کا نام اپنا بنوانے میں، رنگ بدلنے میں، گنے کی قیمت نہ ادا کرنے میں، شراب سے اموات کے معاملے میں، گھر گرانے کے معاملے میں اور جھوٹ بولنے کے معاملے میں نمبر ون ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ پر قتل اور فساد کرانے کے الزام لگے، لیکن اس حکومت نے اپنے اوپر سے سارے مقدمات واپس لے لیے۔

مزید پڑھیں:

میڈیا اپنی اوقات سے زیادہ جھوٹ بولنے لگا ہے: ممتا بنرجی

اس موقع پر ریاست کے کئی اضلاع سے تعلق رکھنے والی دیگر پارٹیوں کے نوجوانوں نے سماج وادی پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ نئے کارکنان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ نوجوانوں کی آمد کے ساتھ سماج وادی پارٹی یقینی طور پر مضبوط ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details