کانپور:ریاست اترپردیش کے کانپور جیل میں بند سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی عرفان سولنکی سے ملنے اکھیلیش یادو کانپور جیل پہنچے۔ ایم ایل اے عرفان سولنکی پر پولیس نے زمین کے خرد برد، آگ زنی، فرضی پاسپورٹ اور بنگلہ دیشی باشندے کو اپنی سفارش پر کانپور کا شہری بتا کر اسے بھارتی شہریت دلانے جیسے سنگین معاملات کے مقدمات میں انہیں جیل بھیجا ہے۔ اکھلیش یادو کانپور دیہات میں پولیس کسٹڈی میں فوت ہوئے بلونت سنگھ کے گھر پہنچے۔ اکھلیش یادو نے عرفان سولنکی اور بلونت سنگھ کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ اکھلیش یادو نے پولیس کے ذریعے لگائے گئے الزامات کو فرضی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ پر لگائے گئے مقدمات غلط تھے جو انہوں نے واپس لیا ڈپٹی وزیراعلیٰ پر لگائے گئے مقدمے غلط تھے جو انہوں نے واپس لیے ہیں تو ایم ایل اے عرفان سولنكی پر بھی لگائے گئے سبھی مقدمہ فرضی اور بے بنیاد ہیں۔ انہیں بھی واپس لیا جائے۔ Akhilesh meets MLA Irfan Solanki in Kanpur Jail
کانپور دیہات میں بلونت نام کے ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لے کر اس پر مبینہ طور پر تشدد کیا کہ پولیس کے تھرڈ ڈگری ظلم سے اس کا پورا بدن سیاہ پڑ گیا، خون کا دوران رکنے سے بلونت کی موت ہوگئی، پولیس کی اس بربریت پر اتر پردیش سرکار نے کسی بھی طرح کا کوئی قانونی ایکشن پولیس کے خلاف نہیں لیا، اکھلیش یادو کانپور دیہات بلونت کے گھر پہنچ کر اس کے اہل خانہ سے مزاج پرسی کی۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بلونت سنگھ بے قصور ہے۔اس کے ساتھ ظلم ہوا ہے ، سرکار کو پولیس کی کسٹڈی میں ہوئی موت پر پولیس کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے اور ملزموں کو سزا دینا چاہیے۔ اکھلیش یادو نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ بلونت کی بیوی پڑھی لکھی ہے اس لیے اسے سرکاری نوکری دی جائے ، بلونت کے وارثین کو ایک کروڑ کا معاوضہ دیا جائے، زمین کا پٹہ دیا جائے، بلونت کی موت کی سیٹنگ مجسٹریٹ سے جانچ کرائی جائے ، حالانکہ بلونت کی بیوی کا مطالبہ ہے کہ سی بی آئی سے جانچ کرائی جائے۔
بلونت کے اہل خانہ سے ملنے کے بعد سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنی پارٹی کے کئی ایم ایل ایز کے ساتھ کانپور جیل پہنچے جہاں انہوں نے جیل میں بند سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے عرفان سولنکی سے ملاقات کی ۔ عرفان سولنکی سے ملاقات کے بعد جیل سے باہر آنے پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان سولنکی پر لگائے گئے سبھی مقدمات جھوٹے ہیں ۔ سرکار سماج وادی پارٹی سے ڈر رہی ہے اس لیے سماجوادی پارٹی کے ایم ایل ایز اور لیڈران کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل میں بند کر رہی ہے، اکھلیش یادون نے کہا کہ سرکار مہنگائی ، کرپشن اور بے روزگاری جیسے مدوں پر گفتگو نہیں کرتی ہے، جب کوئی ان مدوں پر پر بات کرنا چاہتا ہے تو سرکار اس کے خلاف ایکشن لینا شروع کر دیتی ہے ، جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں، لیکن سماج وادی پارٹی حرمدے پر اپنی آواز اٹھاتی رہے گی اور احتجاج کرتی رہے گی ۔ جب کوئی سرکار کے خلاف کسی مدے کو اٹھانا چاہتا ہے تو سرکار اس کے خلاف کاروائی شروع کر دیتی ہے۔ اس طرح کے مدوں پر اپوزیشن کے لیڈروں کو پھنسایا جاتا ہے تاکہ لوگ اس کے کرپشن پر بات نہ کر سکیں ، لیکن عوام سرکار سے بہت ناراض ہے ۔ Akhilesh meets MLA Irfan Solanki in Kanpur Jail