اکھلیش یادو کی سالگرہ کے موقع پرنوئیڈا میں ایس پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے عہد لیا کہ وہ سوشلسٹ نظریہ کی تقویت کے لیے جدوجہد کریں گے۔ ایس پی رہنماؤں نے اکھلیش یادو کو مبارکباد دیتے ہوئے ان لمبی عمر کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر سماج وادی رہنما محمد تسلیم نے کہا حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک میں وبائی مرض کے دوران ہر بچے کو مفت تعلیم فراہم کرے۔
اس موقع پر ایس پی ضلع ترجمان کنور بلال برنی نے کہا کہ اتر پردیش کی سابقہ اکھلیش حکومت نے معاشرے کے محروم طبقات کے لئے عزت نفس، خود اعتمادی اور ہر طبقے کے لوگوں کے لئے بلا تفریق کام کیا۔