مسٹر یادو نے بی جے پی لیڈروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’’ تم نے جیل بنوائی ہے اور ہم جیل جانے کو تیار ہیں‘‘۔اکھلیش یادو رائے بریلی اور رامپور کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ایس پی سربراہ جمعہ کی رات کو یہاں پہنچے اور سنیچر کو ہم سفر گیسٹ ہاوس میں پارٹی لیڈروں سے ملاقات کی۔
اکھلیش نے پارٹی لیڈروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی لیڈر اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اگر ہم جیل گئے تو یو پی میں اگلی حکومت ہماری ہوگی۔اور تاریخ بھی اس کی گواہ ہے۔قریبی اضلاع کے ایس پی لیڈر پارٹی صدر سے ملنے اور اعظم کی حمایت کے لئے رامپور پہنچے۔
ایس پی فاونڈر ملائم سنگھ یادو نے اعظم خان کو رامپور ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے خلاف پارٹی کارکنوں سے سینئر لیڈر کی حمایت میں احتجاج کی اپیل کی تھی۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ آزادی کے بعد حکومت نے ایک رات میں پارٹی فاونڈر ملائم سنگھ کے خلاف 100 سے زیادہ مقدمات درج کئے تھے اور اب وہی کام اعظم خان کے خلاف کیا جارہا ہے۔
یہ کافی مایوس کن ہے کہ انتظامیہ اعظم اور ان کے اہل خانہ کے خاف گائے اور بکری چوری کا مقدمہ درج کررہی ہے۔
اور یہ بات اک دم واضح ہوگئی ہے کہ سینئر لیڈر کے خلاف اس طرح کے مقدمے انہیں ہراساں و پریشان کئے جانے کے لئے درج کے جارہے ہیں۔
اعظم نے بڑے پیمانے پر سماج کی خدمت کی ہے ہمیں عدالت میں پورا بھروسہ ہے اور یقینا ہماری جیت ہوگی۔