اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Shahrukh Khan پٹھان فلم کی مخالفت میں ہندو مہاسبھا کی سنیما گھروں میں آگ لگانے کی دھمکی

مظفرنگر میں شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان کی مخالفت کر رہی ہندو مہاسبھا نے ضلع کے سنیما گھروں میں آگ لگانے کی دھمکی دی ہے۔ اس سے سیمنا گھروں کے مالکان میں دہشت کا ماحول ہے۔ Protest Against Shahrukh Khan in Muzaffarnagar

پٹھان فلم کی مخالفت کرنے والی ہندو تنظیم نے سنیما گھروں میں آگ لگانے کی دھمکی دی
پٹھان فلم کی مخالفت کرنے والی ہندو تنظیم نے سنیما گھروں میں آگ لگانے کی دھمکی دی

By

Published : Dec 21, 2022, 1:06 PM IST

مظفر نگر:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی ریلیز ہونے والی فلم پٹھان کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ Akhil Bharatiya Hindu Mahasabha Protests Against Shahrukh Khan New Movie Pathan in Muzaffarnagar

پٹھان فلم کی مخالفت کرنے والی ہندو تنظیم نے سنیما گھروں میں آگ لگانے کی دھمکی دی

اسی درمیان مظفرنگر میں شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان کی مخالفت کرنے والی ہندو تنظیم نے ضلع کے سنیما گھروں میں آگ لگانے کی دھمکی دی ہے۔ اس سے سیمنا گھروں کے مالکان میں دہشت کا ماحول ہے۔ ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر میں بی جے پی کارکنان کے بعد اب ہندو تنظیموں نے بھی فلم پٹھان کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔ مختلف تنظیموں نے سینیما گھروں کو فلم کی نمائش نا کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے سینکڑوں کارکنان نے ضلع میں فلم پٹھان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جلوس کا اہتمام کیا۔شاہ رخ خان اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے پوسٹر پر جوتے پھینکے۔ اکھیل بھارت ہندو مہاسبھا کے ضلع صدر لوکیش سینی نے کہا کہ پٹھان فلم میں فلمائے گئے گانے بیشرم رنگ میں بھگوا رنگ کی توہین کی گئی ہے۔بھگوا رنگ ہمارا ہے۔اس کے ساتھ کوئی کھلواڑ کرے ہم بالکل برداشت نہیں کریں گے ۔ہم احتجاجی جلوس کے ذریعہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ فلم پٹھان کی نمائش کے بارے میں سینیماگھروں کے مالکان کو غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:Besharam Rang Controversy علیگڑھ میں "پٹھان فلم" کے خلاف احتجاج

انہوں نے کاہکہ کوئی بھی ہندوستانی اسے برداشت نہیں کرے گا۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فلم پر نہ صرف اتر پردیش بلکہ ہندوستان کی تمام ریاستوں میں پابندی لگائی جائے۔اگر یہ فلم ہمارے ضلع مظفر نگر میں دکھائی گئی تو ہماری تنظیم اکھل بھارت ہندو مہاسبھا اس سنیما گھروں میں آگ لگا دے گی۔ Protest Against Shahrukh Khan in Muzaffarnagar

ABOUT THE AUTHOR

...view details