اردو

urdu

ETV Bharat / state

اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ حالت میں موت - سنت سماج کو جوڑنے میں اہم کردار

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہنت نریندر گری کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'نریندر گری نے سنت سماج کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔'

اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کا مشتبہ حالت میں موت
اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کا مشتبہ حالت میں موت

By

Published : Sep 20, 2021, 9:17 PM IST

Updated : Sep 20, 2021, 9:47 PM IST

اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں اکھِل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی پیر کو مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ ان کی لاش باگھمبری مٹھ آشرم سے برآمد ہوئی ہے۔ وہ 58 برس کے تھے۔

Reporter : Ansari Shahid Ahamad

پولیس کے مطابق مہنت نریندر گری کی لاش کے نزدیک سے سوسائڈ نوٹ ملا ہے۔ ڈاگ اسکواڈ اور فورنسک ٹیمیں جانچ کررہی ہیں۔

پولیس افسران مٹھ سے متعلقہ افراد سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہیں اور معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر جانچ کیے کچھ بھی کہنا جلد بازی ہوگا۔'

اکھاڑہ پریشد کے جنرل سکریٹری مہنت سوامی ہری گری نے کہا کہ 'ابھی کچھ بتانے کا وقت نہیں ہے سبھی سادھو سنت سماج گہرے رنج و غم میں ہیں۔'

اس درمیان ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے مہنت گری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حادثے کے سلسلے میں کچھ کہنے کو ان کے پاس لفظ نہیں ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Mob Lynching: مغربی بنگال میں نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا

موریہ نے کل ہی پریاگ راج میں مہنت نریندر گری سے ملاقات کی تھی اور ا کے ساتھ پوجا ارچنا بھی کی تھی۔ سنت سماج نے ان کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور مشتبہ حالات میں ہوئی ان کی موت کے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے مہنت نریندر گری کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'نریندر گری نے سنت سماج کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔'

Last Updated : Sep 20, 2021, 9:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details