لکھنو:اترپردیش کانگریس کی ریاستی کمیٹی میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ اجے رائے کو ریاستی صدر بنائے جانے کے بعد قیاس ارائیاں تیز ہو گئی ہیں کہ آنے والے عام انتخابات میں چند اہم فیصلے لئے جا سکتے ہیں۔ اس سے قبل پرینکا گاندھی کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ بنارس پارلیمانی حلقہ سے وزیراعظم کے مقابلے انتخابی میدان میں ہوسکتی ہیں لیکن اس قیاس کو اجئے رائے کے ریاستی صدر بنائے جانے کے بعد اور تقویت مل رہی ہے۔
سیاسی ماہرین مانتے ہیں کہ اجئے رائے ایک برہمن فیملی سے اتے ہیں۔ ریاستی صدر بنائے جانے کے بعد یو پی کے برہمن ووٹ پر بھی کانگرس پارٹی داؤں لگا سکتی ہے۔ اس سے قبل دلت طبقے سے انے والے برج لال خابری ریاستی صدر کے عہدے پر تھے لیکن ان کی جگہ اب اجئے رائے کو ریاستی صدر کا عہدہ دیا گیا ہے جس سے سیاسی حلقوں میں کئی طرح کی باتیں سامنے ارہی ہیں۔