اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں کی حمایت میں اجے کمار للو پہنچے غازی پور سرحد - up news

اتر پردیش کانگریس اکائی کے صدر اجے کمار للو مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ گزشتہ روز ایک سازش کے تحت کسان تحریک کو کچلنے اور دبانے کی کوشش کی گئی، لیکن کسانوں کے اتحاد نے حکومت کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا۔

کسانوں کی حمایت میں اجے کمار للو پہنچے غازی پور بارڈر
کسانوں کی حمایت میں اجے کمار للو پہنچے غازی پور بارڈر

By

Published : Jan 29, 2021, 10:58 PM IST

راکیش ٹکیٹ کی جذباتی کوششوں نے حکومتی سازشوں کو درکنار کرتے ہوئے کسانوں کی تحریک کو ایک بڑی شکل دے دی ہے۔ اس کے سبب غازی پور سرحد پر اب کثیر تعداد میں کسان موجود ہیں۔

اس دوران اتر پردیش میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو بھی اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ ٹکیٹ اور کسانوں کی حمایت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف تحریک میں شامل ہوکر کسانوں کے ساتھ یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

ویڈیو
انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کئے گئے کالے قوانین کے خلاف کانگریس ہر محاذ پر کسانوں کے ساتھ کندھہ سے کندھے سے کندھا ملا کر جنگ لڑے گی۔
کسانوں کی حمایت میں اجے کمار للو پہنچے غازی پور بارڈر

اجے کمار للو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز ایک سازش کے تحت کسانوں کی تحریک کو کچلنے اور دبانے کی کوشش کی گئی، لیکن کسانوں کے اتحاد نے حکومت کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا۔ جس سے یوگی حکومت کے ایوانوں میں بے چینی پائی جانے لگی ہے۔
مزید پڑھیں:

جوہر یونیورسٹی کو بچانےآگے آئیں: تزئین فاطمہ

اس موقع پر میٹرو پولیٹن کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے صدر شہاب الدین، ​​ریاستی جنرل سکریٹری ودیت چودھری، ریاستی سکریٹری سنیل بشنوئی، اے آئی سی سی دنیش آوانا، پی سی سی پرمود شرما، تنظیم سکریٹری سنجیو شرما، کانگریس کے ضلعی صدر رضوان جنرل سکریٹری جاوید خان سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details