اردو

urdu

ETV Bharat / state

'یوگی حکومت کی ناکامی ہے کہ اغواکار پیسے لیکر بھاگ گئے' - قصوروار پولیس افسران کے خلاف فوری کارروائی

اتر پردیش کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ حکومت کی ناکامی نہیں کہ پولیس کی موجودگی میں اغوا کار لاکھوں روپے لے کر بھاگ جاتے ہیں۔

یوگی حکومت کی ناکامی ہی ہے کہ اغواکار پیسے لیکر بھاگ گئے
یوگی حکومت کی ناکامی ہی ہے کہ اغواکار پیسے لیکر بھاگ گئے

By

Published : Jul 18, 2020, 5:54 AM IST

کانگریس پارٹی کے ریاستی صدراجے کمار للّو نے کانپورمیں اغوا شخص کے اہل خانہ سے بات چیت کی اور ان کی حالت کے بارے معلومات کی۔

یوگی حکومت کی ناکامی ہی ہے کہ اغواکار پیسے لیکر بھاگ گئے

اجے کمار للّو نے کہا کہ 'یوگی حکومت کی اس سے بڑی ناکامی اور کیا ہوگی کہ'اغوا کاروں نے پولیس کی موجودگی میں 30 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے، اور ریاستی پولیس آج تک ان اغواکاروں کا پتہ نہیں لگا سکی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اس کیس میں قصوروار پولیس افسران کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

اجے کمار للّو نے سونبھدر سے واپس آنے کے بعد کانپوراغوا کیس کے سلسلے میں یوگی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کانپور میں متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے بذریعہ فون بات کی اور انھیں مدد کی یقین دہانی کرائی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اجے کمار للّو نے کہا کہ جو ویڈیو اغوا کے معاملے میں متاثرہ کے اہل خانہ کا سامنے آیا ہے وہی یہ بتانے کے لیے کافی ہے کہ پولیس افسران کی موجودگی میں 30 لاکھ روپے اغوا کاروں کے پاس کیسے گئے جو آج تک متاثرہ خاندان کو نہیں مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ذرا بھی سنجیدہ ہوتی تو اس معاملے میں متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرکے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو انصاف دلاتی۔

اس لیے جب تک متاثرہ کو انصاف نہیں ملتا ہے، اس وقت تک حکومت پر سوال اٹھتے رہیں گے اور اگرمتاثرہ خاندان کو جلد راحت نہیں ملتی ہے تو کانگریس سڑک پر اتر کر اس لڑائی کو لڑے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details