ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے سرائے میر پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ میں سوار پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے جب کہ ایک اور پائلٹ کی تلاش کی جا رہی ہے۔
اعظم گڑھ: طیارہ حادثہ میں پائلٹ ہلاک - پیراشوٹ کے ذریعہ دو افراد نیچے اترے تھے
اس حادثے میں ایک پائلٹ کی موت ہوگئی ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے
طیارہ حادثہ میں پائلٹ ہلاک
مقامی لوگوں کے مطابق یہ حادثہ ساڑھے گیارہ بجے اس وقت پیش آیا جب طیارہ سرائے میر کے قریب پرواز کر رہا تھا، آس پاس کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پیراشوٹ کے ذریعہ دو افراد نیچے اترے تھے جہاں سے ایک پائلٹ کی لاش برآمد کی گئی ہے، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔