ہنڈن: فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے آج ملک کو یقین دلایا کہ ایئر فورس دن رات ملک کی فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے اور کسی بھی صورتحال سے مضبوطی سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
ایئرچیف مارشل بھدوریا نے یہاں ایئر فورس کے 88 ویں یوم تاسیس کے موقع پر فضائیہ کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'انہیں موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے خود کو ایک ایسی قوت میں تبدیل کرنا ہوگا جو ہر طرح کے چیلنجوں سے مقابلہ کرسکے۔'
انہوں نے کہا کہ خطے میں پڑوسی ممالک کی بڑھتی ہوئی خواہشات سے پیدا ہونے والے خطرے اور چیلینج سے نمٹنے کے لئے ایئرفورس پوری طرح تیار ہے اور گزشتہ دنوں ضرورت پڑنے پر فورس نے فوری ضروری کارروائی کرکے اپنی صلاحیت اور کارکردگی کا ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ فضائیہ کسی بھی صورتحال اور چیلینج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔