اردو

urdu

ETV Bharat / state

AIPEF Distributed Water Packets: مرادآباد میں 'اے آئی پی ای ایف' تنظیم نے پانی کے پیکٹ تقسیم کیے

مرادآباد میں شدید گرمی کے پیش نظر آل انڈیا پیام انسانیت تنظیم کی جانب سے ٹھنڈے پانی کا اسٹال لگا کر راہگیروں میں پانی کے پیکٹ تقسیم کیے جارہے ہیں جس سے شدید دھوپ میں لوگوں کو راحت پہنچائی جاسکے۔ AIPEF organization distributed water packets in Moradabad

مرادآباد میں 'اے آئی پی ای ایف' تنظیم نے پانی کے پیکٹ تقسیم کئے
مرادآباد میں 'اے آئی پی ای ایف' تنظیم نے پانی کے پیکٹ تقسیم کئے

By

Published : Jun 13, 2022, 7:24 PM IST

مرادآباد:مغربی اترپردیش میں اس وقت شدید گرمی پڑنے کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔ دھوپ کی تپش اس قدر ہے کہ سڑکوں پر راہگیروں کی آمد و رفت میں کمی دیکھی جارہی ہے، تاہم اس دوران شدید گرمی کے پیش نظر آل انڈیا پیام انسانیت تنظیم کی جانب سے مرادآباد کے محلہ تھانہ کے قریب ٹھنڈے پانی کا اسٹال لگایا کر راہگیروں میں پانی کے پیکٹ تقسیم کیے جارہے ہیں۔ AIPEF organization distributed water packets in Moradabad

ویڈیو

اس حوالے سے آل انڈیا پیام انسانیت کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ 'آل انڈیا پیام انسانیت تنظیم پہلی بار عوام کے لیے خدمت خلق کا کام نہیں کر رہی ہے بلکہ ہر موسم میں غریب، بے سہارا اور مظلوموں کی مدد کرتی ہے جیسے ہاسپیٹل میں مریضوں کو کھانا کھلانا، غریب اور بے سہارا بچیوں کی شادیاں کرانا، مصیبت کے وقت میں متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہمارا مقصد ہے۔

مزید پڑھیں:


اسی ضمن میں مرادآباد میں شدید گرمی کو دیکھتے ہوئے آج آل انڈیا پیام انسانیت تنظیم کی جانب سے ٹھنڈے پانی کا اسٹال لگاکر راہگیروں میں کو پانی کا پیکٹس تقسیم کیا جارہا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details