مولانا کلیم احمد صدیقی کی گرفتاری کے خلاف آج صوبائی سطح پر مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ میرٹھ میں بھی مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان نے آج ضلع کلکٹریٹ آفس پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ایک میمورنڈم میرٹھ ڈی ایم کے ذریعے گورنر کے نام پیش کیا۔ انہوں نے مولانا کی جلد رہائی کی مانگ کی۔
ملک بھر میں مولانا کلیم احمد صدیقی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ مولانا کی حمایت میں آج مجلسِ اتحاد المسلمین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے یوپی گورنر سے ان کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی ان پر لگائے گئے تمام الزامات کو واپس لینے کی بھی بات کہی گئی۔