اتر پردیش کے ضلع جونپور میں منگرا بادشاہ پور کے اسمبلی حلقہ کے موضع سرائے بیکا بازار و گوپال پور میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صوفی انوارالحق نے کی۔
ایم آئی ایم کے ضلع صدر عمران بنٹینےمیٹنگ کو بطورِ مہمان خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر عمران بنٹی نے کہا کہ پارٹی آئندہ ضلع پنچایت انتخابات اور اسمبلی انتخابات مضبوطی کے ساتھ لڑے گی۔ اس کے پیش نظر پورے ضلع میں بوتھ سطح پر تنظیم کو مضبوط کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت میں امن و امان کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ مجرم بے خوف آزاد گھوم رہے ہیں، سر عام قتل ہو رہا ہے۔ حکومت مجرموں کو روکنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی نے مسلمانوں کو سب سے زیادہ سیاسی نقصان پہنچایا ہے۔ ان سیاسی پارٹیوں نے ووٹ لے کر مسلمانوں کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے۔