اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جناح کی تصویر ہٹانے سے قبل ایل کے اڈوانی کو پارٹی سے نکال دینا چاہئے' - بی جے پی کو اترپردیش اسمبلی انتخابات میں شکست

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے یوپی ریاستی صدر شوکت علی نے اے ایم یو سے جناح کی تصویر ہٹانے کے سوال پر کہا کہ جناح کی تصویر ہٹانے سے قبل بی جے پی کو اپنی پارٹی کے سینیئر رہنما ایل کے اڈوانی کو پارٹی سے نکال دینا چاہئے کیونکہ وہ پاکستان میں جناح کی قبر پر فاتحہ پڑھ کر آئے تھے اور جناح کی شان میں قصیدے بھی پڑھے۔ شوکت علی نے کہا کہ وزیر اعظم اور علی گڑھ کے رکن پارلیمان میں ہمت ہے تو اے ایم یو سے جناح کی تصویر ہٹا دیں۔

شوکت علی
شوکت علی

By

Published : Jun 24, 2021, 12:18 PM IST

اترپردیش میں 2022 کے اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، اس سلسلے میں اے آئی ایم آئی ایم نے ہوٹل گلمرگ میں جائزہ میٹنگ کی، اس دوران شوکت علی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کی 100 نشستوں پر پارٹی اپنے امیدوار اتارے گی، جس کے لیے درخواست فارم جاری کیا گیا ہے، جب کہ ریاست بھر میں جائزہ میٹنگ جاری ہے۔

شوکت علی

انہوں نے کہا کہ ہم اترپردیش میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرکے بی جے پی کو روکنا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے تمام جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا جب کہ بہوجن سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی مل کر بھی بی جے پی کو نہیں روک سکتی، انہوں نے کہا کہ بغیر اے آئی ایم آئی ایم سے اتحاد کیے کوئیبھی اتحاد بی جے پی کو اترپردیش اسمبلی انتخابات میں شکست نہیں دے سکتا۔

تبدیلی مذہب معاملہ پر انہوں نے کہا کہ یہ فرضی اور سیاسی ایجنڈا ہے، اسلام میں کوئی جبر نہیں ہے، اسلام کسی کو مذہب تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کرتا ہے اور کسی کے مذہب میں مداخلت نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اسلام قبول کرنا چاہتا ہے تو اس کا استقبال ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details