اترپردیش اسمبلی انتخابات کو ابھی وقت ہے، تاہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ جہاں سیاسی تال میل سمیت ہر ہتھکنڈے کو آزما نے کی بھرپور کوشش ہورہی ہے۔ کہیں سیاسی جماعتیں ووٹروں کو سنہرے خواب دکھاکر راغب کرنے کی کوشش کررہی ہے، تو کوئی جذباتی انداز میں ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش میں ہے۔ انتخابات سے قبل سیاسی رہنماؤں کا بیانات و دعوے بھی سامنے آر ہے ہیں۔'
'مجلس تمام سو سیٹوں پر کامیاب ہوگی' - سو سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار حاجی شہاب الدین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے تمام سو سیٹوں پر جیت کا دعویٰ کیا۔
مرادآباد اسمبلی دیہات علاقے سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے سابق امیدوار حاجی شہاب الدین نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت میں کہا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے جو اتر پردیش کی سو سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے وہ سوفیصد درست فیصلہ ہے۔ ہم دعوٰی کرتے ہیں کہ اترپردیش میں مجلس سو کی سو سیٹیں جیتیں گی۔'
- مزید پڑھیں:یوپی میں ایم آئی ایم 100 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی: شوکت علی
- 'ہم سرکس کے جوکر نہیں، رنگ ماسٹر بن کراشاروں پر نچائیں گے'
مجلس کے انتخاب میں حصہ لینے سے بی جے پی کو فائدہ ہوگا کے سوال پر جواب دیتے ہوئے حاجی شہاب الدین نے کہاکہ پتا نہیں کس نے کہہ دیا اور یہ کہاں سے ثابت ہے۔ آل انڈیا اتحاد المسلمین بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے الیکشن نہیں لڑ رہی ہے بلکہ عوام کی آواز بلند کرنا اور ان کے حق کی بات کرنے والی واحد پارٹی کا نام آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ہے۔'