ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے بہرام پورہ وارڈ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کانگریس کے امیدوار قمرالدین پٹھان نے کامیابی حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ نشست اس وارڈ کے کونسلر یوسف اجمیری کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، جس کے بعد ضمنی انتخاب عمل میں آئے تھے۔
اس مسلم اکثریتی وارڈ میں 70 سے 72فیصد رائے دہندگان مسلمان ہیں اور 28 سے 30فیصد رائے دہندے غیر مسلم ہیں، جبکہ دلت اکثریت میں ہیں۔
اس وارڈ میں بی جے پی لڑائی سے بہت دور تھی، لیکن بی جے پی کے علاقے میں دلت مساوات کو دیکھ کر جی جے پی نے دلت امیدوار ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ کانگریس اکثریتی نشست پر قمرالدین پٹھان بالکل نیا چہرہ تھا، اس کے باوجود کانگریس امیدوار کامیاب ہوگیا ہے، جبکہ یہاں دوسری نمبر پر بی جے پی کے امیدوار کملیش پرمار رہے تاہم این سی پی امیدوار مزمل میمن تیسرے نمبر پر رہے۔
قمرالدین پٹھان کے جیتنے پر کانگریس نے جیت کا جشن منایا اور مبارکباد پیش کی۔
بی جے پی کملیش پرمار کو وارڈ صدر کی حیثیت سے ٹکٹ دیا گیا ہے تھا، اور کانگریس نے قمر الدین پٹھان کو ٹکٹ دیا تھا، تاہم مزمل میمن این سی پی سے میدان میں تھے، جبکہ دوسری جانب آزاد امیدوار کے طور پرحبیب شیخ میدان میں تھے۔