اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: فضائی آلودگی سے بچانے کے لیے محکمہ زراعت کی نئی پہل - محکمہ زراعت کی طرف سے ایک نئی پہل شروع کی گئی

نوئیڈا میں عوام کو فضائی آلودگی سے بچانے کے لیے محکمہ زراعت کی طرف سے ایک نئی پہل کی گئی ہے۔ کاشتکاروں کو فصلوں کی باقیات یا پرالی نہ جلانے کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ نے وکاس بھون سے دو پروموشنل گاڑیوں کو گرین سگنل دکھاکر روانہ کیا۔

agriculture department's new initiative to prevent air pollution in noida uttar pradesh
نوئیڈا میں فضائی آلودگی سے بچانے کے لیے محکمہ زراعت کی نئی پہل

By

Published : Nov 2, 2020, 5:49 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے مختلف جامع آگاہی پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ اس تناظر میں محکمہ زراعت کی طرف سے ایک نئی پہل شروع کی گئی ہے۔

نوئیڈا میں فضائی آلودگی سے بچانے کے لیے محکمہ زراعت کی نئی پہل

کاشتکاروں کو فصلوں کی باقیات نہ جلانے کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ نے وکاس بھون سے دو پروموشنل گاڑیوں کو گرین سگنل دکھاکر روانہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دیوالی کے سازوسامان تیار کرنے والا مسلم خاندان مالی بحران سے دوچار

یہ گاڑی ضلع کے دیہی علاقوں میں کاشتکاروں اور کسانوں کو پرالی جلانے کے نقصانات اور اس کے خلاف کارروائی سے آگاہ کریں گی۔

نوئیڈا میں فضائی آلودگی سے بچانے کے لیے محکمہ زراعت کی نئی پہل

بھوسہ سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کے بارے میں ایک آڈیو ٹیپ بھی جاری کی گئی ہے۔ جس کا استعمال پروموشنل گاڑیوں کے ذریعہ ضلع کے تمام کاشتکار کو بیدار کرنے کے لیے کیا جائے گا۔ تاکہ وہ اپنے کھیتوں میں بھوسہ نہ جلائیں اور فضائی آلودگی کی روک تھام میں ضلعی انتظامیہ کو تعاون فراہم کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details