اردو

urdu

ETV Bharat / state

آگرہ، آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پر - شہر کی درجنوں سڑکیں اور گلیاں خراب ہو گئی ہیں

آگرہ میں اسمارٹ سٹی سمیت کئی بڑے پروجیکٹس کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے شہر کی درجنوں سڑکیں اور گلیاں خراب ہو گئی ہیں۔ ترقیاتی کاموں کے نام پر کافی لاپروائی برتی جا رہی ہے جس کے باعث فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

آگرہ آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پر
آگرہ آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پر

By

Published : Oct 10, 2020, 7:58 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ کے تاج نگری میں روزانہ فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، فضا میں زہریلی گیسوں اور مائکرو ذرات کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔

آگرہ آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پر

آگرہ ریاست کے آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے۔ تاہم جمعہ کے روز آگرہ کا اے کیو آئی جمعرات کے مقابلے میں 10 پوائنٹس کم تھا۔

آگرہ آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پر

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) روزانہ ملک کے تمام شہروں اور میٹرو کے ایئر کوالٹی انڈیکس (ایکیوآئی) کو جاری کرتا ہے۔ سی پی سی بی نے جمعہ کے روز 112 شہروں کا ایکیوآئی جاری کیا۔ اس میں باغپت ملک کا سب سے آلودہ شہر تھا، جہاں 290 ایکیوآئی ہے۔ جمعہ کے روز آگرہ ملک کا چھٹا آلودہ شہر تھا۔ آگرہ کا 262 ایکیوآئی تھا۔

آگرہ میں اسمارٹ سٹی سمیت تمام بڑے پروجیکٹس کا کام جاری ہے، جس کی وجہ سے شہر کی درجنوں سڑکیں اور گلیاں خراب ہو گئی ہیں۔ ترقیاتی کاموں کے نام پر کافی لاپروائی برتی جا رہی ہے جس کے باعث فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details