مظفرنگر: اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے شہرکوتوالی علاقے کے شملي روڈ كے رہنے والے ایك درزی نے مقامی تھانہ میں شكایت درج کراتے ہوئے جان سے مارنے كی دھمكی ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ After Udaipur Now In Muzaffarnagar taylor receives Death Threat
شکایت کے مطابق آج صبح نریندرنام كے ایك درزی نے جب دکان كا شٹر كھولا تو فرش پر ایك خط پڑا ہوا ملا۔ انہوں نے خط كجھول كر دیكھا تو اس میں انہیں جان سے مارنے كی دھمكی دی گئی ہے۔درزی نے جب خط پرا تو اس كا ہوش اڑ گیا۔
اس خط میں لكھا تھا كہ بڑا دیش بھگت بنتا ہے۔ نوپورشرما كی حمایت كرتا ہے۔ ادے پور میں نوپور شرما كی حمایت كرنے والے درزی كا جس طرح سے قتل گیا تھا ٹھیك اسی طرح تہماری بھی جان جائے گی۔ اس خط میں مزید لكھا تھا كہ جہاں تك بھاگ سكتا ہے بھاگ۔