بارہ بنکی میں ڈھائی مہینے بعد رات کے کرفیو میں رعایت کی وجہ سے عوام حسب معمول مارننگ واک کرتے ہوئے نظر آئے۔ زیادہ تر لوگوں نے امید ظاہر کی کہ آہستہ آہستہ سب کچھ درست ہو جائے گا۔
بارہ بنکی : ڈھائی ماہ بعد مارننگ واک سے ملی بڑی راحت - رات کے کرفیو میں رعایت
لاک ڈاؤن میں رعایت کے بعد لوگ ڈھائی مہینے بعد مارننگ واک کرتے ہوئے نظر آئے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ڈھائی ماہ سے باہر نہ نکلنے سے وہ گھروں میں قید ہو گئے تھے۔ لیکن اب انہیں کھلی فضا میں چہل قدمی کر کے کافی راحت حاصل ہوئی ہے۔
لاک ڈاؤن میں رعایت سے مارننگ واک کی دوسری تصاویر بھی نظر آئیں۔ دراصل مارننگ واک وہ موقع ہوتا ہے۔ جہاں مختلف مسائل پر بحث اور مباحثے کا موقع ملتا ہے۔ پہلے ہی دن کچھ بزرگ بحث کرتے نظر آئے۔ بحث میں موضوع کورونا اور سسٹم کی بدنظمی تھا۔ جہاں سسٹم کا رونا رویا جا رہا تھا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کورونا کو بہتر بتایا جارہا تھا ۔