اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے بعد اب عام آدمی پارٹی اترپردیش میں بھی سرگرم - ممبرشپ مہم

دہلی میں تاریخی فتح کے بعد عام آدمی پارٹی اب ریاست اترپردیش میں 23 فروری تا 23 مارچ تک ممبرشپ مہم چلائے گی۔

دہلی کے بعد اب عام آدمی پارٹی اترپردیش میں بھی سرگرم
دہلی کے بعد اب عام آدمی پارٹی اترپردیش میں بھی سرگرم

By

Published : Feb 17, 2020, 9:30 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:02 PM IST

عام آدمی پارٹی اترپردیش کے ذریعے سبھی ضلعوں میں خصوصی کاؤنٹرز لگا کر ممبر بنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مس کالز اور ویب سائٹ کے ذریعے بھی رکنیت اختیار کرائی جائے گی۔ یہ اعلان اترپردیش کے انچارج اور عام آدمی پارٹی سے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کیا۔

نوئیڈا سیکٹر 29 میں واقع نوئیڈا میڈیا کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سنجے سنگھ نے کہا کہ '23 ​​فروری کو لکھنؤ میں اتر پردیش ایگزیکٹو کا اجلاس بھی ہوگا۔ اس اجلاس میں اترپردیش میں پارٹی کی مضبوطی کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔'

دہلی کے بعد اب عام آدمی پارٹی اترپردیش میں بھی سرگرم

انہوں نے بتایا کہ 'اترپردیش میں ہر اسمبلی حلقہ میں کم سے کم 5000 بینر پوسٹر لگا کر پارٹی کی پالیسیاں کو تشہیر و ترویج کی جائے گی۔ پورے اتر پردیش میں 20 لاکھ سے زیادہ بینرز اور پوسٹر چسپاں کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ وال رائیٹنگ کے ذریعہ بھی پارٹی کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے گی۔'

انہوں نے بتایا کہ 'دہلی اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے اترپردیش کے مقامی رکن اسمبلی کے آبائی اضلاع میں اعزازیہ تقریب منعقد ہوگی۔ جس میں پارٹی کے وزرائے کے علاوہ قومی اور ریاستی عہدیدار بھی شامل ہوں گے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'دہلی اسمبلی میں ایسے 12 ارکان اسمبلی نے کامیابی حاصل کی ہے جو اترپردیش سے تعلق رکھنے والے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details