ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں دن دہاڑے بائیک پر سوار چار بدمعاشوں نے اسٹامپ فروش سے زبردستی نو لاکھ روپے کی قیمت کے اسٹامپ و ساٹھ ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر بدمعاش فرار ہوگئے، جبکہ پولیس بدمعاشوں کی تلاش کررہی ہے۔
واقعہ دراصل یہ ہے کہ بجنور ضلع چاند پور کے درباڑہ دہلی شاہراہ پر پون کمار نام کا سٹامپ فروش کار سے سوار ہو کر جارہا تھا کہ سامنے سے بائیک سوار بدمعاشوں نے پون کمار کو روک کر زبردستی اس کے پاس سے نو لاکھ روپے کی قیمت کے اسٹامپ و ساٹھ ہزار روپے کی نقدی رقم لے کر فرار ہوگئے۔