اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوہر کی کورونا سے موت کے بعد بیوی کی خود سوزی - اترپردیش کے ضلع مرزا پور

مرزاپور میں شوہر کی کورونا سے موت کے بعد بیوی نے آگ لگا کر خودکشی کر لی۔ بندھیاچل تھانہ علاقہ کے گپورہ گاؤں میں یہ واقعہ آج سہ پہر کے بعد پیش آیا۔

شوہر کی کورونا سے موت کے بعد بیوی نے آگ لگا کر کی خودکشی
شوہر کی کورونا سے موت کے بعد بیوی نے آگ لگا کر کی خودکشی

By

Published : Apr 24, 2021, 2:13 PM IST

اترپردیش کے ضلع مرزا پور میں کورونا سے موت کے بعد ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ شوہر کی موت کے بعد بیوی نے آگ لگا کر خود کشی کی۔

بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کے پانچ بچے یتیم ہوگئے ہیں۔ ایک ساتھ دونوں لاشوں کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

بندھیاچل تھانہ علاقہ کے گپورہ گاؤں کا یہ واقعہ آج سہ پہر کے بعد کا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گپورہ گاؤں کے رہائشی ونود پانڈے کانگریس کے رہنما اور ضلعی پنچایت انتخابات میں بھی امیدوار تھے۔

ونود کورونا سے متاثر تھے۔ آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ شوہر کی لاش دیکھ کر بیوی میناکشی کو یہ صدمہ برداشت نہیں ہوسکا۔

میناکشی گھر میں داخل ہونے کے بعد خود آتشں گیر مادہ چھڑک کر آگ لگا لیا۔ جب تک لوگوں کو پتہ چلتا، اس کی موت ہوگئی تھی۔میناکشی پانچ بچوں کی ماں تھی۔

ونود ایک اسکول کے منیجر بھی تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details