اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہوجن سماج پارٹی، بی جے پی اور کانگریس کا شکار

ہریانہ اسمبلی انتخابات اور اترپردیش کی 11 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی۔

بہوجن سماج پارٹی، بی جے پی اور کانگریس کا شکار

By

Published : Oct 25, 2019, 11:58 AM IST

اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ بہوجن سماج پارٹی اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی، ہریانہ میں کانگریس کی سازش کا شکار ہوئی ہے۔

لکھنؤ میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے شکست کی ذمہ داری کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ان دونوں پارٹیوں کی سازشوں کا شکار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں بر سر اقتدار بی جے پی نے بی ایس پی کی حوصلہ شکنی کی سازش کے تحت سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدواروں کو کچھ سیٹیں جیتنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سازش کو جو لوگ جان گئے ہیں وہ آئندہ انتخابات میں اس کا منھ توڑ جواب دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details