اردو

urdu

ETV Bharat / state

MBBS 3rd year student dies ایم بی بی ایس تھرڈ ائیر کی طالبہ کی موت - اترپردیش اردو نیوز

گنیش شنکر ودھیارتھی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس تھرڈ ائیر میں زیر تعلیم طالبہ پاکھی شریواستو گزشتہ کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھی جس کی آج موت ہوگئی ہے۔ پاکھی کی موت سے طلبا میں غم کا ماحول ہے۔ MBBS Student Succumbs to Swine Flu Infection

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 12, 2022, 5:05 PM IST

کانپور: گنیش شنکر ودھیارتھی میڈیکل کالج کانپور کی ایم بی ایس ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ پا کھی شریواستو آج سے تقریبا سولہ دن پہلے بخار میں مبتلا ہوئی تھی اور پھر اچانک بے ہوش ہوگئی۔ اسے فورا ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت نازک ہوتی چلی گئی۔ MBBS Student Succumbs to Swine Flu Infection

ایم بی بی ایس تھرڈ ائیر کی طالبہ کی موت

ڈاکٹرز نے پاکھی کو آئی سی یو میں رکھا وینٹی لیٹر اور تمام طرح کے میڈیکل سپورٹ دیا گیا لیکن اسے ہوش نہیں آیا۔ ڈاکٹروں کی مستقل کوششوں اور میڈیکل چیک اپ ہونے کے باوجود اس کی صحت میں کوئی سدھار نہیں ہوا وہ مستقل آؤٹ آف سینس رہی۔ دواؤں کا اس پر کوئی اثر نظر نہیں آرہا تھا۔ ڈاکٹروں نے پاکھی کی میڈیکل رپورٹ کے بعد infenza- A ڈائگنوس بتایا،جس کی وجہ سے دوران علاج پاکھی شریواستو کی موت ہوگئی۔ MBBS 3rd year student dies

پاکھی کی موت کو بھلے ہی ڈاکٹروں نے انفنضا- اے - ڈائگنوس بتایا ہے لیکن طلباء میں ابھی بھی سوائن فلو کا خوف پھیلا ہوا ہے کیونکہ پا کھی جب مرض میں مبتلا ہوئی تھی اس وقت پاکھی میں سوائن فلو جیسے اثرات نظر آ رہے تھے ۔

پا کھی کی موت سے طلباء میں غم اور خوف کا بھی ماحول ہے، کیونکہ پا کھی کو پہلے سوائن فلو سے متاثر بتایا جارہا تھا۔ اس کی موت کے بعد ڈاکٹرز نے پاکھی کی موت کا سبب سوائن فلو نہیں بلکہ infenza- A بتایا ہے۔جس سے طلبا میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔ MBBS 3rd year student dies

یہ بھی پڑھیں : AMU Male Student Wearing Dupatta During Anthem یونیورسٹی ترانے میں طلبا کو بھی دوپٹہ پر پروفیسر کا معافی نامہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details