پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش گرفتار - سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیو ہری مینا
پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں بدمعاش دنیش پرتاپ سنگھ زخمی ہوگیا، جسے گرفتار کرلیا گیا۔ وہیں اس کا ساتھی دنیش ورما اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔ مفرور کی گرفتاری میں پولیس ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے۔
اترپردیش کے ضلع سلطانپور میں پولیس نے پیر کو ایک مختصر جھرپ کے بعد 25 ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کرلیا جب کہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیو ہری مینا نے بتایا کہ جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جار ہی خصوصی مہم کے دوران اطلاع ملی تھی کہ دو بدمعاش ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سی آر پی ایف کیمپ کی طرف سے بجیٹھی ہوتے ہوئے جڑا پٹی کی جانب جارہے ہیں۔
اطلاع کی بنیاد پر کوتوالی دیہات و سوات انچارج پولیس ٹیم کے ساتھ محمد پور نہر پلیا پر پہنچے۔ کچھ وقت بعد ایک موٹر سائیکل پر دو افراد آتے دکھائی دئیے۔ پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کو دیکھ کر ان لوگوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے بھی فائرنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں بدمعاش دنیش پرتاپ سنگھ زخمی ہوگیا۔ جسے گرفتار کرلیا گیا۔ وہیں اس کا ساتھی دنیش ورما اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔ مفرور کی گرفتاری میں پولیس ٹیم کو لگایا گیا ہے۔
مینا نے بتایا تصادم میں ایک سپاہی بالیندر یادو بھی زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔