چنڈی گڑھ: ایک اہم پیش رفت میں، این آئی اے نے مبینہ طور پر پنجابی گلوکارہ افسانہ خان سے پوچھ گچھ کی، جو پنجابی گلوکار سدھو سنگھ موسوالا کی ساتھی ہیں۔ اس پوچھ گچھ کے بعد افسانہ خان نے پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے والدین سے ملاقات کی ہے۔ جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔Afsana Khan meets with sidhu Moosewala parents
غور طلب بات یہ ہے کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے سدھو موسی والا قتل کیس میں افسانہ خان سے پوچھ گچھ کی تھی۔ حال ہی میں این آئی اے نے ملک بھر میں کئی بدمعاشوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے۔ چھاپے کے دوران ایجنسی کو پنجابی پاپ انڈسٹری سے متعلق کچھ لنکس ملے، جس کے بعد این آئی اے نے کچھ لوگوں کو طلب کیا تھا۔ این آئی اے نے منگل کو افسانہ خان سے پوچھ گچھ کی تھی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چھاپے کے دوران انہیں کچھ ایسے شواہد ملے، جس کی وجہ سے خان سے پوچھ گچھ ضروری تھی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ خان کو این آئی اے کے ہیڈکوارٹر لودھی کالونی میں بلایا گیا تھا۔ وہاں افسانہ سے پانچ گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی۔