اردو

urdu

ETV Bharat / state

افغان کنبہ کو بھارتی شہریت ملے گی - افغان کنبہ کو بھارتی شہریت ملے گی

پولیس نے جمال خان کے اہل خانہ کے تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد انہیں شہریت دلانے کی یقین دہائی کرائی ہے۔

افغان کنبہ کو بھارتی شہریت ملے گی
افغان کنبہ کو بھارتی شہریت ملے گی

By

Published : Jan 3, 2020, 11:46 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں ایک افغان کنبہ کو بھارت کی شہریت حاصل ہونے جا رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب افغان کنبہ سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 20 برس سے شہریت کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

سہارنپور میں 40 برس سے مقیم افغان کنبہ کو بھارتی شہری کے طور پر شہریت ملنی جا رہی ہے۔

کنبہ کے ایک فرد جمال خان کے مطابق '10 ماہ قبل انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھارتی شہریت دینے کا مطالبہ کو لے کر ایک خط لکھا تھا۔

پولیس نے جمال خان کے اہل خانہ کے تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد انہیں شہریت دلانے کی یقین دہائی کرائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details