پریاگ راج: اترپردیش کے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے وکیل وجے مشرا کے خلاف 20 مئی کو درج بھتہ خوری کے کیس کے سلسلے میں وکلاء نے جمعہ کو ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ ضلع ایڈوکیٹ اسوسی ایشن کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں ایڈوکیٹ وجے مشرا کے خلاف درج مقدمہ کی مذمت کی گئی۔ یونین کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے ذریعے بتایا گیا کہ یونین ایڈووکیٹ کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی۔ ضلع ایڈوکیٹ اسوسی ایشن کے رکن وجے مشرا کو مقدمہ کے نام پر ہراساں نہیں ہونے دیا جائے گا۔ میٹنگ میں ایک گروپ تشکیل دیا جائے گا جو ذمہ دار لوگوں سے ملاقات کرے گا اور ایڈوکیٹ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرے گا۔
وفد تشکیل دیا جائے گا
جمعہ کو وکلاء کی ایک میٹنگ ڈسٹرکٹ ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کے دفتر میں ہوئی، جس میں ایڈوکیٹ وجے مشرا کے خلاف درج جبرا وصولی اور دھمکی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران وکلا نے فیصلہ کیا کہ وہ اس معاملے پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل افسران اور پولیس انتظامیہ کے افسران سے ملاقات کے بعد پورے معاملے کی جانکاری دی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ایڈووکیٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے ذریعہ بتایا گیا کہ اجلاس میں شامل وکلا کا کہنا تھا کہ 'ان کے ساتھی کے خلاف جعلی مقدمہ درج کیا گیا ہے، جسے فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ اسی کے ساتھ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی صورت میں ساتھی ایڈوکیٹ وجے مشرا کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی افسران سے مطالبہ کیا جائے گا کہ پورے معاملے کی منصفانہ جانچ کر کے وکیل کے خلاف درج مقدمے کو منسوخ کیا جائے۔