ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کی تحصیل نوگاواں سادات کے وکلا نے تحصیل دار مونالیسہ جوہری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے۔
وکلا نے تحصیل دار پر بدعنوانی کا الزام لگا کر کام کا بائیکاٹ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
نوگاواں سادات میں وکلا کا مظاہرہ تحصیل نوگاوا سادات بار کے سابق چیئرمین کپل یادو نے اس موقع پر کہا کہ تحصیل نوگاوا سادات میں بدعنوانی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ تحصیل دار رشوت لئے بغیر تحصیل میں کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔
کپل یادو نے بتایا کہ تحصیل نوگاوا سادات کی تحصیلدار مونالیسہ جوہری وقت سے اپنی عدالت میں نہیں آرہی ہیں، جس کی وجہ سے درجنوں فائلیں پینٹنگ میں ہے۔
مزید پڑھیں:مئو: شعری نشست میں شعراء کرام کی شرکت
کپل یادو نے کہا کہ جب زمین کسی کے ذریعہ بیچی جاتی ہے تو ، تحصیل دار کی خدمات کرنے والے نجی اہلکار ان جگہوں کا معائنہ کرنے جاتے ہیں یا خود تحصیل دار زمین کا معائنہ کرنے جاتی ہیں تاکہ رشوت لے سکیں، جب کہ ان کے پاس معائنہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔