اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: پرشانت بھوشن کی حمایت میں مظاہرہ

ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں سپریم کورٹ کے معروف وکیل اور سماجی کارکن پرشانت بھوشن کی حمایت میں وکلا نے مظاہرہ کیا۔

By

Published : Aug 21, 2020, 1:47 PM IST

میرٹھ: پرشانت بھوشن کے حق میں مظاہرہ
میرٹھ: پرشانت بھوشن کے حق میں مظاہرہ

توہینِ عدالت معاملے میں سپریم کورٹ کے نامور وکیل پرشانت بھوشن کو قصوروار قرار دیے جانے کے بعد توہینِ عدالت اور اظہارِ رائے کی آزادی کو لے کر بحث چھڑ گئی ہے۔

میرٹھ: پرشانت بھوشن کے حق میں مظاہرہ

اس معاملے میں اب وکلا برادری بھی عدالت عظمیٰ کے جج کے سخت رویہ سے نااتفاقی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کرا رہے ہیں۔

میرٹھ میں آل انڈیا لائیرز یونین نے بھی کچہری سے لے کر کلکٹریٹ تک احتجاجی جلوس نکال کر ڈی ایم کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو میمورنڈم پیش کیا اور توہینِ عدالت جیسے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے:دلیپ کمار کے بھائی کا کورونا سے انتقال

اب وکلا کی جماعت بھی توہینِ عدالت جیسے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details