اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف وکلاء کا احتجاج - وکلاء نے ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا

اترپردیش کے ضلع رامپور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف وکلاء بھی میدان میں آگئے ہیں۔ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف وکلاء نے ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا اور اس قانون کو واپس لینے کی مانگ کی۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف وکلاء کا احتجاج
سی اے اے اور این آر سی کے خلاف وکلاء کا احتجاج

By

Published : Jan 16, 2020, 6:09 PM IST

Updated : Jan 16, 2020, 7:49 PM IST

ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ عوام کے ساتھ ساتھ اب وکلاء بھی اس قانون کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔ کچھ ایسا ہی نظارہ ضلع رامپور میں دیکھنے کو ملا۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف وکلاء کا احتجاج

این آر سی اور سی اے اے کے خلاف نعرے لکھی تختیاں لیے وکلاء کا ایک قافلہ ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہنچا اور اس قانون کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

اس موقع پر رامپور بار ایسوسی ایشن کے رکن اور وکیل ضمیر رضوی نے کہا کہ ہم اس قانون کے خلاف قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا احتجاج بلند کر رہے ہیں۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف وکلاء نے ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا اور اس قانون کو واپس لینے کی مانگ کی۔

Last Updated : Jan 16, 2020, 7:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details