رامپور کے کلیکٹریٹ پر وکلاء نے جمع ہوکر کورونا وائرس کے خلاف بیداری کا پیغام دیکر حکومت سے اس کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
وکلاء ہاتھوں میں پلے کارڈس لیے کلیکٹریٹ پر جمع ہوئے۔ ان کے پلے کارڈز پر لکھا ہوا تھا کہ 'کورونا وائرس سے حفاظت ضروری ہے، ہم 22 مارچ کو اتوار کے روز گھر پر ہی رہیں گے۔'
واضح رہے کہ 22 مارچ کے دن کے لئے وزیر اعظم نے 'جنتا کرفیو' کا اعلان کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ کورونا کے خوف کو دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے 22 مارچ کو 'جنتا کرفیو' میں تعاون کی یقین دہانی کرا رہے ہیں۔
وہیں ان وکلاء کا یہ بھی کہنا ہے تمام ممالک نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے اپنے۔ اپنے ملکوں میں پیکیج رقوم کا اعلان کر دیا ہے، لیکن ابھی ہمارے ملک میں ایسا کوئی اعلان نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری پیکیج کا اعلان بھی کرنا چاہئے۔ وہیں انہوں نے کورونا متاثرہ گلوکارہ کنیکا کپور کی لکھنؤ پارٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھی ان کی پارٹی میں شامل ہوئے تھے ان کے خلاف بھی مقدمہ درج ہونا چاہئے۔