معروف ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیاہے۔
الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سچ پر مبنی: ظفریاب جیلانی - گؤ کشی تحفظ ایکٹ
معروف ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی نے الہ آباد ہائی کورٹ کےگائے تحفظ ایکٹ کے تحت جیل میں قید رحیم الدین کی ضمانت عرضی پر دئیے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی کے تحت کچھ پولیس افسران سرکار کو خوش کرنا چاہتے ہیں، وہیں گئو کشی معاملے میں بے قصور لوگوں کو جیل میں ڈال دیتے ہیں۔
انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ "ہائی کورٹ نے جو کہا ہے، وہ بالکل سچ ہے۔" تمام پولیس افسران ایسے ہوتے ہیں، جو حکومت کی پالیسی کے تحت کام کرتے ہیں اور اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے بے گناہ لوگوں کو 'گئو کشی تحفظ ایکٹ' کا غلط استعمال کر کے جیل میں ڈال دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورٹ کے اس فیصلے سے ان افسران پر زیادہ اثر ہوگا، جو بی جے پی کے سپوٹر نہیں ہیں۔ اب وہ لوگ اس معاملے میں کاروائی کرنے سے پہلے ہائی کورٹ کے آرڈر پر ضرور نظر ثانی کریں گے۔