اردو

urdu

By

Published : Jul 11, 2019, 9:24 PM IST

ETV Bharat / state

'معاشرہ آبی تحفظ اور ماحولیات کے تئیں بیدار نہیں'

مرکزی حکومت نے آبی ذرائع کے تحفظ اور پانی کے تئیں عوام میں بیداری لانے کے مقصد سے 22 جون کو ملک گیر سطح پر مہم کا آغاز کیا ہے لیکن بارہ بنکی میں شاید انتظامیہ غفلت کی نیند سو رہی ہے۔

متعلقہ تصویر

بارہ بنکی کے پلہری میں واقع 'بھڑہیا آدرش' نامی تالاب کو کبھی عوام کی تفریح کے لیے 'پبلک اسپاٹ' کے طور پر بنایا گیا تھا لیکن اب یہ تالاب جنگل بن چکا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریاستی وزیر انچارج دارا سنگھ چوہان نے خود اس کا افتتاح کیا تھا۔ اس میں سماج کے ہر طبقے سے اپیل کی گئی تھی کی وہ پانی کی بربادی روکیں اور بارش کے پانی کو جمع کرکے آبی سطح بڑھانے میں تعاون کریں۔

'سماج کا کوئی حصہ آبی تحفظ اور ماحولیات کے تئیں بیدار نہیں'

بارہ بنکی کے پلہری واقع بھڑہیا آدرش تالاب کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انتظامیہ آبی تحفظ اور ماحولیات کے لئے کتنا بیدار ہے۔ اس تالاب کی تعمیر میں دو لاکھ سے زائد رقم صرف ہوئی تھی۔ بیٹھنے کے لئے نشستیں اور تالاب تک جانے کے لئے سیڑھیاں بنائی گئی تھیں۔ تاکہ آبی تحفظ کے ساتھ لوگ یہاں پکنک کا لطف لے سکیں۔

دوسری جانب انتظامیہ آدرش تالاب کی اس حالت سے ناواقف ہے۔ ای ٹی وی بھارت اردو کی رپورٹنگ کے بعد انتظامیہ نے تالاب کو درست کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انتظامیہ نے یقین دہانی تو کرائی ہے لیکن تالاب کی بدحالی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ سماج کا کوئی بھی طبقہ آبی تحفظ اور ماحولیات کے تئیں بیدار نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details