اردو

urdu

ETV Bharat / state

گریجویشن میں داخلہ کے لیے 33 فیصد نشستوں کا اضافہ، اردو کی ایسے ہونگی کلاسز

ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں مہاتما گاندھی کا شی ودیا پیٹھ یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کی پریشانیوں کے مدنظر 33 فیصد داخلہ سیٹوں میں اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ بنارس و اطراف کے ہزاروں طلبہ داخلہ لے کر اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔

admission seats increase in mgkvp varanasi and urdu classes schedule
گریجویشن میں داخلہ کے لیے 33 فیصد نشستوں کا اضافہ، اردو کی ایسے ہونگی کلاسز

By

Published : Dec 12, 2020, 9:54 PM IST

بنارس میں بی ایچ یو کے بعد مہاتما گاندھی کاشی ودیاپیٹھ دوسری بڑی یونیورسٹی ہے۔ جہاں ہر برس متعدد کورسز میں داخلہ کے لیے ہزاروں طلبہ فارم بھرتے ہیں، لیکن ان میں سبھی کا داخلہ نہیں ہو پاتا ہے۔

گریجویشن میں داخلہ کے لیے 33 فیصد نشستوں کا اضافہ، اردو کی ایسے ہونگی کلاسز

مذکورہ پریشانی کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے 33 فیصد سیٹوں کا اضافہ کیا ہے۔ اس بابت ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کے رجسٹرار صاحب لال موریہ نے بتایا کہ یونیورسٹی کے ضابطے کے مطابق 60 سے 80 فیصد طلبہ کا داخلہ لیا جا سکتا ہے جس کے تحت یونیورسٹی نے ملحقہ ڈگری کالجز کو اجازت دی ہے کہ وہ 60 سے بڑھا کر 80 طلبہ کا اب داخلہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داخلے کی دوسری اور تیسری لسٹ بھی عنقریب جاری ہو جائے گی جس کے بعد طلبا و طالبات داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔

گریجویشن میں داخلہ کے لیے 33 فیصد نشستوں کا اضافہ، اردو کی ایسے ہونگی کلاسز

شعبہ اردو کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی چانسلر آنندی بین پٹیل کے حکم کے مطابق شعبہ اردو کے تینوں اساتذہ کی خدمات کو مستقل طور پر ختم کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شعبے میں میں گیسٹ فیکلٹی اور سبکدوش اساتذہ کی مدد سے تعلیم دی جائے گی اور جب تک قانونی طور پر شعبے میں تقرری نہیں ہوتی اس وقت تک اسی طرح سے شعبے کے طلبہ تعلیم حاصل کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details