اردو

urdu

ETV Bharat / state

Raza PG College Rampur: یونیورسٹی سے ملی گائیڈ لائنس کے مطابق ہی داخلے ہوئے ہیں - پرنسپل ڈاکٹر پی کے وارشنے

رامپور کے گورنمنٹ رضا پی جی کالج Raza PG College Rampur میں نشستوں سے زائد طلبہ کے داخلے Excessive Admissions والے تنازعہ کا جواب دیتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر پی کے وارشنے Raza College Principal PK Varshney کا کہنا ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کی گائڈلائنس کے مطابق Guidelines Of University ہی داخلے لیے ہیں۔

Raza PG College Rampur: 'یونیورسٹی سے ملی گائیڈلائنس کے مطابق ہی داخلے ہوئے ہیں'
Raza PG College Rampur: 'یونیورسٹی سے ملی گائیڈلائنس کے مطابق ہی داخلے ہوئے ہیں'

By

Published : Nov 30, 2021, 4:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں قائم گورنمنٹ رضا پی جی کالج میں سیٹوں سے زائد طلبہ کے داخلوں Raza PG College Admits Students Beyond Its Capacity سے پرنسپل اور استاذہ کے درمیان اختلافات رونما ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اساتذہ کا الزام ہے کہ جن پروگراموں میں صرف 60 سیٹیں ہی موجود تھیں اس میں تقریباً 700 طلبہ کو داخلے دیے گئے، جس سے ان کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Raza PG College Rampur: 'یونیورسٹی سے ملی گائیڈلائنس کے مطابق ہی داخلے ہوئے ہیں'

وہیں اساتذہ کے الزام کی تردید کرتے ہوئے پرنسپل پی کے وارشنے Raza College Principal PK Varshney کا کہنا ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی سے ملی گائڈلائنس کے مطابق ہی داخلے لیے ہیں۔

دراصل دو روز قبل کالج کے کچھ پروفیسرز نے پرنسپل پر بدانتظامی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے کالج میں اس مرتبہ نشستوں سے زائد داخلے لئے گئے ہیں۔ جس سے ان کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ مختلف شعبوں کے سامنے آ کھڑا ہوا ہے۔ ہمارے پاس تین ٹیچرز ہیں جبکہ 700 طلبہ کی ہمیں لسٹ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کو ترتیب کے تحت اپلوڈ کرنے میں ہمارے سامنے کافی دشواریاں آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کالج اساتذہ کی جانب سے پرنسپل پر سخت الزامات

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر وی کے رائے نے رضا کالج کے پرنسپل پی کے وارشنے Raza College Principal PK Varshney پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ جب ہم ان مسائل کو لیکر پرنسپل کے پاس جاتے ہیں تو وہ ہمارے مسائل سننے کے بجائے الٹا ہمیں اپنا مخالف سمجھتے ہوئے ڈانٹ پھٹکار لگا دیتے ہیں اور ہم پر دباؤ بناکر کسی بھی طرح اس کا نظم کرنے کے لئے کہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی رضا پی جی کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کے درمیان کا تنازع منظر عام پر آتا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details