اردو

urdu

ETV Bharat / state

انتظامیہ نے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کو غیر ملکی مسافروں کے لیے قرنطینہ بنایا

نوئیڈا ضلعی انتظامیہ نے بیرون ملک سفر کے بعد ضلع میں واپس آنے والے مسافروں کے قرنطینہ کے لئے 34 ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز حاصل کرلئے ہیں۔

انتظامیہ نے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کو غیر ملکی مسافروں کے لیے قرنطین بنایا
انتظامیہ نے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کو غیر ملکی مسافروں کے لیے قرنطین بنایا

By

Published : May 10, 2020, 11:07 PM IST

مسافروں کو براہ راست یہاں ائیرپورٹ سے لایا جائے گا اور 14 دن بعد چھٹی دے دی جائے گی۔ ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے بیرون ملک سے واپس آنے والوں کی اسکریننگ کے لئے چار ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔

نوئیڈا۔ گریٹر نوئیڈا کے سٹی مجیسٹریٹ اور اے سی ایم او بھی شامل ہیں۔ ٹیم موقع پر ائیرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کرے گی اور انھیں قرنطین کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے ان کے قیام کے لئے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کو حاصل کرلیا ہے، تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ ایئر انڈیا کی پرواز کے ذریعہ سنگاپور سے لائے گئے 35 این آر آئیز کو گریٹر نوئیڈا کے ہوٹل ساوئی سوئٹس میں قرنطین کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے انہیں قرنطینہ کی ذمہ داری الگ عہدیداروں کے سپرد کردی ہے۔ جو لوگ قرنطین میں مسافروں کی دیکھ بھال کرتے ہیں انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details