جل شکتی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ کی ہدایت پر محکمہ جاتی افسران کی جانب سے مختلف سرگرمیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔
اس دوران تالابوں سے تجاوزات ہٹانے کا کام کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پرسون دویویدی کی سربراہی میں محکمہ محصول کے عہدیداران و ملازمین گریٹر نوئیڈا کے دادری علاقے میں پہنچے اور تالاب سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پرسون دویویدی نے بتایا کہ 'تحصیل میں اس طرح کے کام جاری رہیں گے تاکہ تمام تالابوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جاسکے۔'