اردو

urdu

ETV Bharat / state

گرام پردھان کے ترقیاتی کاموں کی جانچ شروع - بجنور میں ترقیاتی کاموں جانچ

گرام پردھان کے ترقیاتی کاموں کی شکایت پر انتظامیہ نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے تیزی سے جانچ شروع کردی ہے ۔

انتظامیہ گرام پردھان کے ترقیاتی کاموں کی جانچ کر رہی
انتظامیہ گرام پردھان کے ترقیاتی کاموں کی جانچ کر رہی

By

Published : Mar 8, 2020, 12:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے بجنور میں گرام پردھان کے ترقیاتی کاموں کی شکایت کے بعد انتظامیہ موقع پر جاکر باریکی سے جانچ کر رہی ہے۔ خاص طور پر معیار کوالٹی تشخیص دستاویز کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

انتظامیہ گرام پردھان کے ترقیاتی کاموں کی جانچ کر رہی

دراصل گرام پردھان پر الزام لگایا گیا ہے کہ 'انہوں نے گاؤں کے ترقیاتی کاموں میں ٹھیک مٹریل کا استعمال نہیں کیا تھا۔'

بجنور ضلع کے تھانہ نانگل سوتی کے علی پور دارکاہ کے گرام پردھان کے ترقیاتی کاموں کی شکایت پر انتظامیہ نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے جانچ پڑتال شروع کر چکی ہے۔

انتظامیہ کی ایک ٹیم گاؤں پہنچ چکی ہے۔ دستاویزوں کی باریکی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ گاؤں پردھان کے برس 2016- 2019 کے ترقیاتی کاموں کی جانچ کی جارہی ہے۔

وہیں گاؤں کی خاتون کا الزام ہے کہ 'گاؤں میں ہمارا بیت الخلاء و غسل خانہ پردھان نے نہیں بنوایا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details