اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: چائنیز مانجھا کے خلاف انتظامیہ سخت - چائنیز مانجھا سے موت

چائنیز مانجھا سے ایک بچی کی موت کے بعد انتظامیہ نے اپنا رخ سخت کرتے ہوئے چائنیز مانجے پر روک لگادیا ہے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

چائنیز مانجھا کے خلاف انتظامیہ سخت
چائنیز مانجھا کے خلاف انتظامیہ سخت

By

Published : Aug 19, 2021, 7:27 PM IST

Updated : Aug 19, 2021, 8:32 PM IST

اترپردیش کے ضلع رامپور میں گزشتہ روز چائنیز مانجھا سے ایک 3 سالہ بچی کی موت ہوگئی تھی، جس کے بعد انتظامیہ نے اپنا رخ سخت کرتے ہوئے چائنیز مانجھے پر روک لگادیا ہے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ضلع انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر تمام تر پابندیوں کے باوجود ضلع میں چائنیز مانجھے کی خرید و فروخت نہیں رکی تو پولیس اہلکار پر بھی کارروائی کی جائے گی۔

اس ضمن میں ضلع کلکٹر رویندر کمار ماندڑ نے ایک ویڈو جاری کرکے کہا ہے کہ 3 برس کی معصوم بچی آمنہ کی چائنیز مانجھا سے موت ہوجانے کا افسوس جتنا مجھے ہورہا ہے، شاید آپ تمام کو بھی ہورہا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کے شوق کو پورا کرنے کے لیے آپ کسی کی جان نہیں لے سکتے۔

ویڈیو

وہیں سماجی کارکن دانش خان نے بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چائنیز مانجھے کو جلاکر بائیکاٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز قبل ایک تین سالہ معصوم بچی آمنہ اپنے والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی، راستہ میں اس کی گردن میں چائنیز مانجھا پھنس گیا، جس سے اس کی گردن بری طرح کٹ گئی اور کافی خون بہہ جانے کی وجہ سے ہسپتال جانے سے قبل ہی اس کی موت ہوگئی۔

اس سے پہلے بھی رامپور میں چائنیز مانجھے کی زد میں آنے سے کئی لوگوں کی موت اور متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ لیکن اب تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

Last Updated : Aug 19, 2021, 8:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details